آمنہ بلوچ نئی سیکرٹری خارجہ ہوں گی، وزیراعظم نے منظوری دیدی

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے نئے سیکرٹری خارجہ کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق یورپی یونین میں سفیر آمنہ بلوچ نئی سیکرٹری خارجہ ہوں گی، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ فرانس میں پاکستان کی نئی سفیر ہوں گی۔اس کے علاوہ جانباز خان برونائی میں پاکستان کے نئے سفیر تعینات ہوں گے، محمد سلیم کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ان تقرر و تبادلوں کی وزیراعظم نے منظوری دے دی ہے۔کویت میں تعینات ملک فاروق ساوٴتھ افریقا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہوں گے، فیصل نیاز ترمذی بیلجئیم اور یورپی یونین میں نئے سفیر ہوں گے۔

Comments are closed.