پی ٹی آئی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔بدھ کے روز بیرسٹر گوہرعلی خان نے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی، سلمان اکرم راجہ کی وساطت سے آرٹیکل 3/184کی درخواست دائر کی گئی،تحریک انصاف کی درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے،سپریم کورٹ سے الیکشن ترمیم ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ ایکٹ میں ترمیم بدنیتی پر مبنی ہے آئین اور قانون کے خلاف ورزی کر کے یہ ترمیم کی گئی ہے اس لیے اس کا جائزہ لیا جائے اور اس کو کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس طرح کے معاملات میں قائمہ کمیٹیوں میں بحث کی جاتی ہے مگر اس سلسلے میں نہ تو کوئی بحث کی گئی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی اپوزیشن سے مشاورت کی گئی ہے اچانک ہی یہ سب کر کے دونوں ایوانوں سے بل پاس کرا لیا گیا ہے جو کہ بدنیتی پر مبنی ہے عدالت اس کا جائزہ لے اور حکومت سے اس حوالے سے جواب طلب بھی کریں۔درخواست میں کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو الاٹ کرنے سے فوری روک دیا جائے،خواتین و غیر مسلم کی مخصوص نشتیں تحریک انصاف کو الاٹ کرنے کا حکم دیا جائے،تحریک انصاف مخصوص نشستوں کی فہرستیں الیکشن کمیشن جمع کرا چکی ہے،12 جولائی فیصلہ کے بعد مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہے
Comments are closed.