ایف آئی ا ے کی کارروائی ،عمرے پر جانیوالی چار مسافروں سے جعلی ویزے برآمد
اسلام آباد(آن لائن)ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرے پر جانے والے 4 مسافروں سے جعلی ویزے برآمدکر لئے ،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان فلائٹ نمبر ER801 کے ذریعے عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے،دوران تلاشی ملزمان کے قبضے سے اٹلی اور لتھونیا کے جعلی ویزے برآمد کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں اشرف منہاس، ریاض، اسامہ اور عبداللہ شامل ہیں جن کا تعلق گجرات اور منڈی بہاوالدین سے ہے،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے اٹلی جانے کی کوشش کرنا تھی،ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔
Comments are closed.