صدر ،وزیر اعظم کا 66 ویں یوم شہادت پر میجرطفیل شہید کو خراج عقیدت
اسلام آبا د(آن لائن)صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے میجر طفیل محمد نشانِ حیدر کے 66ویں یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے اور کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر نے جرآت و بہادری کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے وطن کی حفاظت کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا،شہباز شریف اپنے پیغام میں کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر نے اپنے زخموں کی پراہ کئے بغیر اپنے مشن کو پورا کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا،میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کی فرض شناسی، ہمت و بہادری اور وطن کی حفاظت کے عہد کی پاسداری نوجوان نسل کیلئے ایک مثال ہے،مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور انکے اہلِ خانہ پر فخر ہے۔پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے جوانوں و افسران کی اس ملک کی حفاظت کیلئے قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔دوسری جانب صدر مملکت آصف زرداری نے نے کہا کہ قوم مادر وطن کے دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت کو سلام پیش کرتی ہے ، میجر طفیل محمد شہید نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ،میجر طفیل محمد شہید نے جرات اور بہادری کی مثال رقم کی ، پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔
Comments are closed.