صدر مملکت کے دستخط کے بعد الیکشن ترمیمی بل باقاعدہ ایکٹ بن گیا

اسلام آبا د(آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2024ء پر دستخط کردئیے جس کے بعد الیکشن ترمیمی بل اب باقاعدہ ایکٹ بن گیا۔ صدر مملکت آصف زرادری نے گزشتہ شپ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2024ء پر دستخط کئے، گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے بل سینٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا گیا ، الیکشن کمیشن ایکٹ کا گزٹ نوٹیفیکیشن آج ہی جاری کیاجائیگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن دوسری ترمیم ایکٹ 2024 کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا،قانون بنتے ہی سنی اتحاد کونسل کے 41 اراکین اب تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کرسکیں گے۔انتخابی نشان کے لئے کے حصول سے قبل پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والا امیدوار آذاد تصور ہو گا،مقررہ مدت میں مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہ کرانے کی صورت میں کوئی سیاسی جماعت بعدازاں مخصوص نشستوں کی حقدار نہ ہو گی،کسی بھی امیدوار کی جانب سے مقررہ مدت میں ایک مرتبہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار ناقابل تنسیخ ہو گا

Comments are closed.