پانچ سالوں میں پارلیمنٹ ہاوس پر 92 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کئے گئے‘رپورٹ

اسلام آباد (آن لائن)گزشتہ پانچ سالوں میں پارلیمنٹ ہاوس پر 92 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ،پارلیمنٹ ہاؤس پرسالانہ اخراجات کی مکمل تفصیلات سامنے اگئی ۔تمام اخراجات صفائی ستھرائی اور روٹین مرمت کی مد میں خرچ کیے گئے۔بڑے خرچے کے علاوہ ہی پارلیمنٹ نے معمول کے خرچوں میں بجٹ اڑا دیا ۔سب سے زیادہ بجٹ 2022 تا 23 لگایا گیا ۔مالء سال 2022-23 میں 30 کروڑ 2 لاکھ روپے سے زاید کے اخراجات کئے گئے جبکہ سب سے کم خرچ گزشتہ سال کیا گیا ۔گزشتہ سال صرف 60 ملین روپے کے اخراجات کی مد میں کیے گئے ۔مالی سال 2019-20 میں 10 کروڑ 8 لاکھ روپے خرچ کیے گئے ۔مالی سال 2021-22 میں 17 کروڑ 13 لاکھ روپے سے زاید خرچ کیے گئے ۔پارلیمنٹ ہاوس کی تعمیر و مرمت اور صفائی کے اخراجات سی ڈی اے کرتا ہے۔ سی ڈی اے کو پارلیمنٹ کی تزئین و ارائیش اور دیگر اخراجات کے لیے خصوصی فنڈز جاری کیے جاتے ہیں

Comments are closed.