آرمی چیف سے امام مسجد نبوی کی ملاقات ،پاک سعودی تعلقات پر اظہار اطمینان

راولپنڈی (آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے ملاقات کی ہے ،دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور مسجد نبوی کے امام کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، ملاقا ت میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف کی جانب سے مسجد نبوی کے امام کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا ،آرمی چیف نے کہا کہ مسجد نبوی کے امام کا دورہ پاکستان کے عوام کے لیے باعث فخر ہے،اس موقع پر ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے پاکستان کو مسلم دنیا میں اہم مقام کا حامل قرار دیا ،پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے، ملاقات کے اختتام پر امام مسجد نبوی نے مسلم امہ کے لیے امن استحکام اور اتحاد و یگانگت کی دعا کی۔

Comments are closed.