پی ٹی آئی سے مذاکرات ہر وقت چل رہے ہوتے ہیں ،ملکی مسائل کے بارے میں سوچنا ہوگا ، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (آن لائن )قومی اسمبلی اجلاس کے بعد صحافیوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو گھیر لیا ،مختصر سوالوں کا جواب ۔ایک سوال کے کیا پی ٹی آئی سے مذاکرات چل رہے ہیں کہ جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات ہر وقت چل رہے ہوتے ہیں کوئی مخصوص وقت نہیں ہونا مذاکرات کا ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں ان باتوں کی بجائے ملک کے بارے میں سوچنا چاہیے مسائل کا ایک انبار ہے جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا اور حالات دن بدن خراب سے خراب تر ہوتے جارہے ہیں ۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے حکومت کو سنجیدہ ہونا پڑے گا تب ہی جاکر مسائل حل ہونگے ایک بار وقت ہاتھ سے نکل گیا تو بنگلہ دیش جیسے حالات کو ذہن میں رکھا جائے ۔

Comments are closed.