پی ٹی آئی کو وہ تمام سیاسی حقوق حاصل ہیں جو ایک سیاسی جماعت کے ہوتے ہیں ،اسد قیصر

لاہور(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو وہ تمام سیاسی حقوق حاصل ہیں جو ایک سیاسی جماعت کے ہوتے ہیں ، مریم نوازحکومت میں بیٹھ کر ایسا تاثر دیتی ہیں جیسے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کی بیٹی ہے یا خود مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ مریم نوازتاثر دیتی جیسے کسی مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کی بیٹی ہے یا خود مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر ہے، مریم نواز پنجاب میں ایک ناجائز حکومت میں بیٹھی ہے۔ انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام نے 8 فروری کو بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دیا، ہم سے مینڈیٹ چھینا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں امن وامان اور بدامنی کی جو صورتحا ل ہے یہ بنیادی طور پر ایک ناجائز حکومت ہے

، خواتین پر زیادہ بات نہیں کرتا، لیکن افسوس ہوتا ہے مریم بی بی جس طرح موڈ بناتی ہے اور پھر بات کرتی ہے، ایک ناجائز حکومت میں بیٹھی ہے، تاثر دیتی ہے جیسے کسی مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کی بیٹی ہے یا خود مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر ہے۔پنجاب میں عملی طور پر بنیادی انسانی حقوق نہیں ہیں، پنجاب میں تحریک انصاف کو جلسے جلوسوں کی اجازت نہیں۔سپریم کورٹ نے واضح کہہ دیا کہ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے، پی ٹی آئی کو وہ تمام حقوق حاصل ہیں جو ایک سیاسی جماعت کے ہوتے ہیں۔ ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ مارتے تھے اور جلسے جلوس کرتے تھے یہ وہ ووٹ کو عزت ہے؟ کہ آپ اپنے مخالفین کو جلسے نہیں کرنے دیتے۔ 11اگست کو پنجاب میں جلسہ کریں گے۔

Comments are closed.