اسلام آباد(آن لائن ) جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں ا فیصلہ لکھنا شروع کر دیا گیا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے مخصوص نشتوں کا فیصلہ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد جاری ہونے کا عندیہ دیدیا،غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ججز چھٹیوں پر ہیں آئیڈیلی تعطیلات کے بعد اکثریتی فیصلہ ججز کیساتھ ڈسکس کیا جائے گا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اس وقت چیف جسٹس ہیں اور میرے دوست ہیں،وہ مکمل طور چیف جسٹس پاکستان کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔صحافی کے سوال کہ ایک سیاسی جماعت آپ کے چیف جسٹس پاکستان کا نوٹی فیڈریشن جاری کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے اس پر ان کا کہنا تھا کہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں۔نوٹیفکیشن جب ہونا ہوگا ہو جائے گا۔اس وقت قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس ہے انکا پورا کنٹرول ہے،ایک سوال کہ آپ کو جلد چیف جسٹس نوٹیفکیشن کا جلد جاری ہونے کا شوق نہیں اس پر ان کا کہنا تھاکہ مجھے کوئی شوق نہیں جب ہونا ہوگا نوٹیفکیشن ہوجائے گا ۔صحافی کے سوال کہ کیا ترمیم قانون سے عدالتی فیصلہ بدلا جا سکتا ہے،اس پر جسٹس منصور شاہ نے کہاکہ میں اس پر کوئی بات نہیں کروگا۔
Comments are closed.