افسران و جوان پاکستان کی سرزمین کو فتنہ الخوارج سے پاک کر رہے ہیں‘وزیراعظم

لاہور(آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چند روز پہلے وادی تیراہ میں خوارجی دھشتگردوں کے خلاف کاروائی میں زخمی ہونے والے لیفٹینینٹ عزیر محمود ملک کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے اورشہید کی بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔ وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ لیفٹینینٹ عزیر محمود ملک نے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے چار خوارجی دھشتگردوں کو جہنم واصل کیا‘ پاک فوج کے افسران و جوان پاکستان کی سرزمین کو فتنہ الخوارج سے پاک کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم پاک فوج کے بہادر افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے‘دھشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ ہمارے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ پوری قوم کا فخر ہیں۔

Comments are closed.