پنجاب اسمبلی میں 40 سال بعد گولڈ میڈل لانے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو خراج تحسین کی قرارداد متفقہ منظور
لاہور(آن لائن)پنجاب اسمبلی میں پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ میڈل لانے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔پیرس اولمپکس میں عالمی ریکارڈ بنانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کی کامیابی پر سیاسی، سماجی، شوبز شخصیات اور کرکٹر سمیت سب ہی خوشیاں منا رہے ہیں، ایسے میں پنجاب اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قرارداد پیش کی گئی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔قرارداد میں کہا گیا کہ ارشد ندیم گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلے اتھلیٹ ہیں، ارشد ندیم کی کامیابی سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن ہوا، ارشد ندیم عالمی سطح پر کامیابیاں حاصل کر چکا ہے لہذا اسے قومی ہیرو قرار دیا جائے۔یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو مقابلے میں اولمپک ریکارڈ بنانے والے ارشد ندیم کو طلائی تمغہ دے دیا گیا تھا، جب کہ بھارت کے نیرج چوپڑا کو چاندی اور گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو کانسی کا تمغہ دیا گیا تھا۔ادھر پنجاب اسمبلی میں رمیش سنگھ اروڑا نے اقلیتوں کو خراج تحسین کے لیے قرارداد پیش کی، جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔قرارداد کے مطابق پاکستان کی ترقی کیلئے اقلیتوں کی خدمات کو قائد اعظم نے بھرپور سراہا تھا، قائداعظم نے 11اگست کو قومی اقلیتی دن قرار دیا، قائد اعظم نے کہاتھا اقلیت اپنے مندروں اورگرجا گھروں میں جانے کیلئے آزاد ہیں۔
Comments are closed.