جب تک پاکستانیوں کو دبا کر رکھیں گے پاکستان آگے نہیں آسکتا،مفتاح اسماعیل

کراچی (آن لائن)اس موقع پر جماعت کے آرگنائزنگ سیکریٹری مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستانیوں کو دبا کر رکھیں گے پاکستان آگے نہیں آسکتا، تحریک انصاف نے فرح گوگی اور بزدار پنجاب میں چھوڑا ہوا تھا، پیپلز پارٹی نے کہا ہمیں پنجاب میں موقع دیں ہم اور غریب کردیں گے‘ ملک میں ایسا قانون ہو جو بڑا ہو یا چھوٹا سب اس پر چلیں، ہر ادارے کا رشتہ آئین کے ساتھ ہونا چاہیے، آج کل کہا جا رہا ہے کہ آئی پی پیز کو بند کردیں، یہ بات ضرور ہونی چاہیے کہ کس نے کیا معاہدے کیے، لیکن جھوٹ نہیں بولنا چاہیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجلی کے گھریلو بلوں پر ٹیکسز ہوتے ہیں، اگر حکومت ٹیکسز ختم کردیں تو بل کم ہو جائیں گے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ وفاق کو 185 ارب پی ایس ڈی پی سے کم کردینے چاہئیں، اس سے ترقی میں کوئی کمی نہیں آئے گی، لوگوں کی خدمت کے لیے حکومت میں آنا چاہیے، اگر آپ لوگوں کی خدمت نہیں کررہے تو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں انسانی قوت بڑا سرمایہ ہے، قوم انسانوں سے آگے بڑھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج خوش ہوں، اپنی پارٹی کی طرف سے اپنا نظریہ پیش کر رہا ہوں، ہمارا نظام ہمارے لیے ٹھیک نہیں ہے، سب سے پہلے ہم ریلوے کی بات کریں گے، 109 ارب روپے ہم ریلوے کو دیں گے، لاہور میں خواتین اور صحت کے ایشو پر پروگرام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا جو نظام اس وقت ہے وہ پاکستان کے عوام اور ملک کے لیے ٹھیک نہیں ہے، ریلوے کو 109 ارب روپے نقصان پورا کرنے کے لیے دے رہے ہیں، ہم ریلوے کا نقصان اس لیے برداشت کرتے ہیں کیونکہ وہ ریلوے کے ملازمین اور افسران کے فائدے کے لیے چلتی ہے، ریلوے عوام کے فائدے کے لیے نہیں چلتی ہے، ہم وہ نظام لیکر آئیں گے جس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، 78 فیصد دو جملے کسی زبان میں نہیں پڑھ سکتے ہیں ہماری وزارت تعلیم 15 سو ارب خرچ کرتی ہے، اساتذہ کو نوکری اس لیے دی جاتی ہیں کہ وہ ووٹ دیتے ہیں، اگر آج سائنس کا ٹیسٹ لیں تو بڑی تعداد میں اساتذہ فیل ہو جائیں گے۔

Comments are closed.