جماعت اسلامی معاہد ہ کرنا اور اس پر عمل کرانا بھی جانتی ہے،حافظ نعیم الرحمان
لاہور(آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی معاہدہ کرنا اوراس پر عمل کرنا بھی جانتی ہے، حکومت سے کئے جانے والے معاہدے کی ایک ایک شق پرعمل کروائیں گے،معاہدے کے حوالے سے حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے،پاکستان کسی توڑ پھوڑ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ 14 دن کے دھرنے سے بچے بچے کو پتا چل گیا کہ آئی پی پیز ہمارے دشمن ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے کارکنان کو اپنی تحریک کا حصہ بننے کی دعوت دیدی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو کہتا ہوں آپ ہماری تحریک کا حصہ بن جائیں۔ میں نے تو اپنی سیٹ بھی آپ کے امیدوار کیلئے چھوڑ دی اور آپ کو کیا چاہیے۔عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا دیں گے۔ حکومت کو پابند کیا ہے کہ جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پیچھے ہٹی توپہیہ جام ہڑتال کرینگے۔انہوں نے کہاتھا کہ مہنگی بجلی، ظالمانہ ٹیکسز، آئی پی پیز سے چھٹکارا میں خوشحالی ہے۔ہم ایک ایک دن گن رہے ہیں۔ معاہدے کی ایک ایک شق پر عمل درآمد کروائیں گے۔اسلام آباد دھرنے کے موقع پر پنجاب حکومت نے گرفتاریاں کیں۔ خواتین کے قافلے روکے۔ پنجاب کی وزیر اعلیٰ کے تخت کا پتہ نہیں کب تخت ہونے والا ہے۔
Comments are closed.