وادی تیرہ میں شہید لیفٹیننٹ عزیز محمود فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
راولپنڈی (آن لائن)وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونیوالے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید (عمر: 24 سال، رہائشی ضلع اٹک) اپنے آباء علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ،شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی ،آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Comments are closed.