ہمیں اپنے اکاؤنٹیبلٹی سسٹم پر فخر ہے‘ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (آن لائن)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف شروع کی گئی کورٹ مارشل کارروائی اور انہیں فوجی تحویل میں لئے جانے پر کہنا ہے کہ ہمیں اپنے اکاؤنٹیبلٹی سسٹم پر فخر ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فوج میں کڑے احتسابی عمل پر ڈی جی آئی ایس پی آر واضح بیان دے چکے ہیں، 8 مئی کو ہونے والی پریس کانفرنس میں فوج کے خود احتسابی کے خودوخال وہ تفصیل سے بیان کر چکے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوج میں خود احتسابی ایک کڑا، سخت، شفاف اور خود کار عمل ہے، خود احتسابی کا عمل ہر وقت جاری رہتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جتنا بڑا عہدہ ہوتا ہے اتنی بڑی ذمہ داری ہوتی ہے، ہمیں اپنے محاسبے کے نظام پر فخر ہے۔

Comments are closed.