اپوزیشن رہنماؤں کی بیٹھک،حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ،پلان تشکیل

اسلام آباد (آن لائن)اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے ایک پلان تشکیل دے دیا ہے ،ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں اپوزیشن کی بیٹھک ہوئی جس میں ملکی کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا

،اپوزیشن اجلاس میں تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی ،جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، اسد قیصر،عمر ایوب اور دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں حالیہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اورحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ہوا اور اس حوالے سے ایک پلان تشکیل دیا گیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے مولانا فضل الرحمان کے گلے شکوے بھی سنے جبکہ محمود خان اچکزئی نے سب کو ساتھ چلنے کا مشورہ دیا۔

Comments are closed.