اسلام آباد ہائی کورٹ سے پی ٹی آئی کوآرڈینیٹراحمد وقاص جنجوعہ کی ضمانت منظور‘رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے انٹر نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹراحمد وقاص جنجوعہ کی دہشتگردی کے مقدمہ میں درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظورکر لی اور احمد جنجوعہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔احمد وقاص جنجوعہ کی اہلیہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔وکیل نے موقف اختیار کیا کہ احمد وقاص کو گھر سے اٹھایا گیا اور کلاشنکوف برآمدگی کا مقدمہ درج کیا گیا،ایف آئی آر کا بعد میں علم ہوا،دو روز حبس بے جا میں رکھاگیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسارکیا کہ یہ کوئی میڈیا سے ہیں

،وکیل نے کہا کہ میڈیا سے نہیں،پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل کوآرڈینیٹر ہیں،عدالت میں کیس کیا،تو مقدمہ کا علم ہوا اور احمد وقاص سے متعلق بھی معلوم ہوا،رؤف حسن اور دیگر کے مطابق ہمراہ گرفتاری ڈالی گئی،رؤف حسن ضمانت پر رہاہوگئے۔عدالت نے استفسارکیا کہ آپ کیا کہتے ہیں۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ 300 گرام بارود برآمد کرناہے،کلاشنکوف برآمد کرنا ہے، استدعا ہے کہ درخواست ضمانت مسترد کی جائے،عدالت نے احمد وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرلی۔

Comments are closed.