اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(آن لائن)اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے مذہب ،معیشت اور جمہوریت پر بات کرنے پر زور دیا،میزبان محمد علی درانی نے تجویز پیش کی کہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت مولانا فضل الرحمان کریں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جلد اتحاد کی تشکیل پر زور دیا۔ ذرائع کے مطابق تمام جماعتوں نے آئین پر عملدرآمد صاف شفاف منصفانہ انتخابات کی بات پر زور دیا،جے یو آئی امیر مولانا فضل الرحمن نے 3 اہم معاملات پر گفتگو کرنے پر زور دیا اور کہا کہ مذہب،معیشت اور جمہوریت پر بات کرنی چاہیے،کہ ہمارا معاشی نظام مذہب کے مطابق ہے، جمہوری نظام کمزور ہوا اسے مضبوط کرنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق عشائیہ کے میزبان محمد علی درانی نے ممکنہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت مولانا فضل الرحمن کو کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ ہمارے دوست بانی پی ٹی آئی نا حق قید ہیں،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ہمیں تحریک چلانا ہوگی،محمد علی درانی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اپوزیشن الائنس جلد تشکیل دینے کی بات کی اورکہا کہ ہمیں روزانہ کی بنیاد پر کام کرکے الائنس تشکیل دینا چاہیے۔محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کا حل آئین پر عملدرآمد ہے۔اجلاس میں شریک تمام جماعتوں نے مشترکہ الائنس سے متعلق مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیااورآئندہ اجلاس میں تمام جماعتیں اتحاد سے متعلق تجاویز دینگی۔

Comments are closed.