اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سے جنسی زیادتی، 5 روز بعد ملزمان نے ہاتھ پاوٴں باندھ کر پھینک دیا

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سے جنسی زیادتی کے بعد نامعلوم ملزمان نے 5 روز بعد متاثرہ خاتون کے ہاتھ پاوٴں باندھ کر اس کو پھینک دیا اور خود فرار ہوگئے۔اسلام آباد میں غیرملکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان جی 6 کے علاقے میں پھینک کر فرار ہوئے، پولیس حکام نے بتایا کہ 28 سالہ غیر ملکی خاتون کا تعلق بیلجیم سے ہے، جس کے ہاتھ پاوٴں بندھے دیکھ کر شہری نے پولیس کو 15 پر کال کرکے اطلاع دی، جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور متاثرہ خاتون کو میڈیکل چیک اَپ کے لیے پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا جب کہ متاثرہ خاتون نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ نا معلوم ملزمان مجھے 5 روز تک جنسی تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی نے متعدد ٹیسٹ اور چیک اپ کرانے سے انکار کر دیا ہے

Comments are closed.