راولپنڈی (آن لائن) عسکری قیادت کا یوم آزادی پر دلی مبارکباددی ہے ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، اور سروسز چیفس کے قوم کو دلی مبارکباد کے پیغامات میں کہا ہے کہ یہ دن مسلمانوں کے ایک علیحدہ وطن کے دیرینہ خواب کی تعبیر کی یاد دلاتا ہے،اس پرمسرت دن پر مسلح افواج بانیان پاکستان کی بصیرت اور بہادر فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ،آزادی اور خود ارادیت کی غیر متزلزل جدوجہد میں ہمارے اباؤ اجداد نے عظیم قربانیاں دیں،ہمارے بزرگوں کا بے لوث جذبہ اور قربانیاں آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے،مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اقدار کے دفاع کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں ، ہم اس یوم آزادی کا سخت جدوجہد سے حاصل کردہ آزادی کو عزت، وقار اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔پاکستان زندہ باد!
Comments are closed.