ملک ہے تو ہم ہیں ، کوئی سیاسی جماعت یا سیاسی لیڈر پاکستان سے بڑا نہیں، وزیراطلاعات
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہرگزرتے دن کے ساتھ ثابت ہورہا ہے کہ دوقومی نظریہ درست تھا، دوقومی نظریہ کوعملی جامہ نہ پہنایا جاتا تو دیکھ لیں کشمیرمیں کیا ہورہاہے، یہ ملک ہے تو ہم ہیں۔ کوئی سیاسی جماعت، سیاسی لیڈر پاکستان سے بڑا نہیں۔ نجی ٹی وی میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت اور بقاسب سے پہلے، باقی سب بعد میں ہے، ملکی بقا،سالمیت اور معاشی بحالی کیلئے جو ہوسکا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتوں کوسوچناہوگاسیاسی مفادکہاں ختم ہوتا ہے؟ سیاسی قوتوں کو سوچنا ہوگا ملکی مفاد کہاں شروع ہوتا ہے
، منزل تک پہنچنے کیلئے سب کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا، پاکستان کو تاقیامت قائم رہناہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں میں اصلاحات کاعمل جاری ہے۔ وزیراعظم قوم سے خطاب میں جامع پلان کااعلان کریں گے، پلان میں اداروں کی نجکاری،رائٹ اورڈاوٴن سائزنگ، دیگر اصلاحات بھی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ کسی بھی قدرتی آفت اورمسئلے میں پاکستانی بڑھ چڑھ کر آ گے آتے ہیں، پاکستانی قوم دنیا میں سب سے زیادہ خیرات کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کرین سے گرے تو نوازشریف نے15منٹ میں پارٹی میٹنگ بلالی، اور پارٹی قیادت سے کہا کہ انتخابی مہم نہیں چلائیں گے، نوازشریف نے سیاسی مخالف کوساتھ مل کر چلنے کی پیشکش کی ۔
انہوں نے کہا ایک شخص کومسلط کیا گیا،اس نے ملک کا کیاحال کردیا، اس شخص نے دوست ممالک کو بھی ناراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ہیرو ارشدندیم بھی وطن واپس آچکے، ارشدندیم کو اسلام آباد میں ریاست کے مہمان کا درجہ دیاگیا، ایک شخص کی محنت نے پوری قوم کومتحد کردیا، ارشدندیم کی فتح سے یوم آزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں، ارشدندیم نے خود کہا میں وزیراعظم کا لگایا ہوا پودا ہوں۔
Comments are closed.