فائر وال کی تنصیب اور انٹرنیٹ بند کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد( آن لائن)فائر وال کی تنصیب کی وجہ سے انٹرنیٹ بندش کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ جمعہ کودائیر درخواست میں سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری آئی ٹی، سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ پی ٹی اے، وزارت انسانی حقوق بھی فریقین میں شامل ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر کرنے والی فائر وال کی تنصیب کو روکا جائے، فائر وال کی تنصیب تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مشروط قرار دی جائے

.۔درخواست گزار کی جانب سے یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ ذریعہ معاش کیلئے انٹرنیٹ تک رسائی کو آئین کے تحت انسانی بنیادی حقوق قرار دیا جائے، فریقین سے فائر وال سے متعلق تمام تفصیلات پر مبنی رپورٹ طلب کی جائے۔شہری نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ درخواست پر فیصلہ ہونے تک فائر وال کی تنصیب کا عمل معطل کردیا جائے، شہریوں کی بلا تعطل انٹرنیٹ تک رسائی کو یقینی بنانے کے احکامات دیئے جائیں۔

Comments are closed.