جے یو آئی اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی میں مذاکرات میں تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان متعدد فیصلوں کی وجہ سے پی ٹی آئی رہنماوں سے ناراض ہیں،اپوزیشن کی مشترکہ اجلاس میں بھی مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی رہنماوں سے گلے شکوے کرتے رہے تاہم تحریک انصاف نے مولانا کو منانے کی بھر پور کوشش کی ،یاد رہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے ایک ساتھ چلنے کے لئے 5، 5 ارکان پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی بنائی تھی

،دونوں کمیٹیوں کے مابین مذاکرات کیلئے اجلاس کی تاریخ طے کی گئی مگر جے یو آئی پیچھے ہٹ گئی،پی ٹی آئی کی جانب سے جے یو آئی سے رابطہ بھی کیا گیا تھا،ذ رائع کا کہنا ہے کہ جمعیت علماء اسلام مذاکراتی کمیٹی نے ملاقات اور اجلاس سے انکار کردیا،جے یو آئی نے مذاکراتی کمیٹی کا پہلا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی "ہاں ” سے مشروط کردی،اس حوالے سے جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی نے تحریک انصاف کو باقاعدہ پیغام بھجوایا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی ہمیں آگے بڑھنے کا کہاگیا ہے ،مذاکراتی کمیٹی کا موقف تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اور بات چیت کرکے ہی مذاکرات کا عمل آگے بڑھائیں گے

، ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے رہنما اسد قیصر کے بھائی کے بیانات سے بھی سخت نالاں ہیں، اسد قیصر کا بھائی مسلسل جے یو آئی کو ٹارگٹ کررہا ہے،ایک طرف بڑا بھائی مذاکرات چاہتا ہے تو دوسرا بھائی مخالف بیانات دے رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان کی حالیہ بیان پر بیرسٹر گوہر کی تردید آنے سے بھی مولانا ناراض ہے،مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی اراکین کی اسمبلی سے استعفے دینے کے حوالے سے بیان دیا تھا۔

Comments are closed.