القادر سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر مس کنڈکٹ لگنا چاہیے، علیمہ خان
اسلام آبا د(آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ کل مونال کا کوئی کیس تھا چیف جسٹس نے القادر کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا،چیف جسٹس کے ان ریمارکس پر مس کنڈکٹ لگنا چاہیے،میں نے اور میری بہن نے درخواست کی ہے کہ چیف جسٹس میرے بھائی کے تمام کیسز سے خود کو الگ کر لیں،وہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں ،علیمہ خان نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی پہلے ہی انتخابات کی ساری حقیقت بتا چکے ہیں،قاضی صاحب سے گزارش یے کہ ہماری فیملی گزارش کر رہی ہے آپ تمام کیسز سے خود کو الگ کر لیں،قاضی صاحب کی نوکری کے دو مہینے رہ گئے ہیں
،گزار کر چلے جائیں،ہم چاہ رہے ہیں کہ قاضی فائز عیسیٰ ہمیں جلد بلا لیں،ہم قاضی صاحب کے پاس جا کر بس یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اپنے ریمارکس واپس لے لیں،ہم سارا دن ملک ریاض کا نام سنتے ہیں،ملک ریاض کا نام لینے سے ڈر رء ہیں مین لے دیتی ہوں،انہوں نے کہا کہ قاضی صاحب کو ں لڈر ملک ریاض کی اتنی فکر ہے تو ازخود نوٹس لے کر بلا لیں،ہم اپنے بھائی کے کیس کے لیے سپریم کورٹ آئے ہیں،ان کے پاس کیسز ختم ہو گئے ہین اگر یہ فوجیوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیں تو کیا کہا جا سکتا،بانی پی ٹی آئی کا تعلق ہر فوجی سے تھا جب وہ وزیراعظم تھے، بانی پی ٹی آئی کے ٹیلی فون اس وقت ہم ہیں
Comments are closed.