فلسطینیوں کی نسل کشی اعث تشویش ،عالمی برادری کردار ادا کرے،پاکستان

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے کہا غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری فلسطینیوں کی نسل کشی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ اسرائیل کے محاسبے اور جنگ بندی کے لئے عالمی برادری کو متحر ک ہونے کی ضرورت ہے ۔ افغانستان سے د ہشتگردانہ حملوں میں اضافہ ہو ا ہے ۔ افغان حکام کو کئی بار اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکے ہیں ۔بنگلہ دیش کے عوام اپنے معاملات خود دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان کے معاملات میں پڑنے میں کوئی دلچسپی نہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ پاک ترکیہ باہمی سیاسی مشاورت کا 7واں دور گذ شتہ ہفتے اسلام آباد میں منعقد ہوا فریقین نے پاک ترکیہ اسٹریٹجک فریم ورک کو مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ ترجمان نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں جاری نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوے کہا ہم او آئی سی کے اسرائیلی قابض پالیسی کے حوالے سے تحفظات شیئر کرتے ہیں۔ اسرائیلی آباد کاروں کے مسجد الاقصی پر حملے انتہائی قابل مذمت ہیں ۔

یہ جنیوا سمیت اقوام متحدہ کی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ ترجمان نے بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں چار کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوے کہا ہندوستان کشمیر میں انسانی نسل کشی کر کے جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے ۔ ترجمان نے کہا بنگلہ دیش میں ہونے والے واقعات میں پاکستان پ کے ملوچ ہونے بارے الزامات بے بنیاد ہیں۔ پاکستان سمجھتا ہے کہ بنگلہ دیش کے عوام اپنے معاملات خود دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے بنگلہ دیش کی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ امریکہ میں گرفتار آصف مرچنٹ کے حوالے سے پیش رفت کے معا ملے پر بات کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ابھی اس کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔ امریکی حکومت کی جانب سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔ ہم امریکہ کی جانب سے معلومات فراہم کرنے کا منتظر ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں بننے والی صورتحال پر تشویش میں ہ مبتلا ہے ۔ ایران کو اپنی دفاع کرنے کا بھر پور حق حاصل ہے ۔ اسرائیل کا اس طرح کی کاروائیوں پر احتساب ضروری ہے ۔ ترجمان نے کہا فی الوقت باہمی تجارت کے حوالے سے کوئی پاک بھارت مذاکرات نہیں ہو رہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان غزہ پر دوحہ مذاکرات میں حصہ دار نہیں ہے۔ اس لیے دوحہ مذاکرات پر ردعمل نہیں دے سکتے۔۔ ترجمان نے کہا روس اور یوکرین جنگ پر پاکستان کو باہمی مخاصمتو ن پر مسلسل تحفظات ہیں ہم اس تنازع کے پر امن حل کے حامی ہیں۔ ترجمان نے کہا پاکستان اور افغانستان کے فنکشنل سفارتی مشنزہیں ۔ حکومت پاکستان نے افغان سفارتخانے میں منعقدہ افغان آزادی کی تقریب میں شرکت کی ہے ۔ وزیر ہاوسنگ ریاض پیرزادہ اور افغانستان کے لیے خصوصی مندوب آصف درانی نے تقریب میں شرکت کی ۔ ترجمان نے کہا پاکستان نے زائرین کے انتظامات کے حوالے سے عراقی جکومت سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔ ہم نے منکی پاکس پر عالمی ادارہ صحت کی ایڈوائزری دیکھی ہے۔

وزارت قومی صحت ہی اس حوالے سے باقائدہ ردعمل دے سکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وزرات خارجہ نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ و سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام کے لیے ویزا گائیڈ لائنز میں تبدیلی کی ہے۔ یہ اقدامات ویزا ہالیسی کے غلط استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے اٹھایا گیا۔ ترجمان نے کہا شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کونسل کا چئیر ہے ایس سی او اجلاس میں شرکت کرنے والی حکومتوں کی جانب سے شرکت کی یقین د ہانی کا عمل جاری ہے۔ ترجمان نے کہا پاکستان نے تسلسل سے افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کی محفوط پناہ گاہوں کا معاملہ اٹھایا ہے۔ افغانستان میں بیسزرکھنے والے دہشت گرد گروہوں کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ یہ بات پاکستان کے لیے بیحد تشویش کا باعث ہے ۔ ہم نے افغان انتظامیہ سے بارہا ان دہشت گرد گروہوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ہم نے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افراد اور ان کی قیادت کی پاکستان حوالگی کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔ ترجمان نے کہا پاکستان میں سی پیک منصوبوں اور چینی باشندوں کی تحفط کے لیے پر عزم ہیں۔

Comments are closed.