پنڈی ٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کا وکٹ کیپر کون ہوگا ؟پی سی بی تاحال فیصلہ کرنے میں ناکام

اسلام آباد (آن لائن )بنگلہ دیش کے ٹیسٹ سیریز ،پنڈی ٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کا وکٹ کیپر کون ہوگا ؟ تاحال فیصلہ نہ ہوسکا ،سلیکٹرز حتمی فیصلہ کرنے میں ناکام ۔ ذرائع کے مطابق پنڈی ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان آٹو میٹک چوائس نہیں ہیں جبکہ سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو آسٹریلیامیں پرتھ کے پہلے ٹیسٹ کے بعد ہی ڈراپ کردیاگیا تھا ۔ : محمد رضوان نے آسٹریلیا میں دو ٹیسٹ کی 4 اننگز میں ایک نصف سینچری کیساتھ 193 رنز بنائے : سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے آخری 5 ٹیسٹ کی 9 اننگز میں ایک سینچری 2 نصف سینچری کیساتھ 374 رنز اسکور کئے ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ سابق کپتان سرفراز احمد اور وکٹ کیپر محمد رضوان میں کسی کو کھلانے پر تا حال فیصلہ نا کر پائی ہے ۔

Comments are closed.