ایران مشرق وسطی پر غلبہ حاصل کرنے کا خواہاں ہے ، جان بولٹن

واشنگٹن ( آن لائن ) امریکا کی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے باور کرایا ہے کہ ایران مشرق وسطی پر غلبہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اس طرف توجہ نہیں دی۔عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بولٹن کا کہنا تھا کہ ایران نے مشرق وسطی میں ایک بڑی جنگ بھڑکا دی ہے۔ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں ہلاکت سے ایران خطے میں اپنی مصداقیت کھو چکا ہے۔غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات کے بارے میں بولٹن نے کہا کہ دوحہ بات چیت میں حماس کی عدم شرکت نے ان مذاکرات کی کامیابی کے امکانات کم کر دیے ہیں۔

Comments are closed.