خواتین کو ہراساں کرنے پر اقبال آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل کی جائے، عطا تارڑ
اسلام آبا د(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف خواتین کے لئے تحریک ناانصاف بن چکی ہے ،خواتین کو ہراساں کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف رہنما کی جانب سے خاتون کو زدوکوب کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں،تحریک انصاف خواتین کیلئے تحریک ناانصاف بن چکی ہے،تحریک انصاف اقبال آفریدی کے خلاف ایکشن لے، پہلے ہی ہمارے معاشرے میں خواتین کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،یہ تحریک انصاف کی فسطائیت ہے جو کھل کر باہر آ رہی ہے،انصاف کا تقاضا ہے کہ اس حملے پر اقبال آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل ہونی چاہئے۔
Comments are closed.