مارسک شپنگ کمپنی کا پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

راولپنڈی (آن لائن)ایس آئی ایف سی کی بدولت ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی مارسک اگلے دو سالوں میں پاکستان کی بندرگاہ اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔اس منصوبے کے تحت کی جانے والی سرمایہ کاری پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اقتصادی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گی جس کی توجہ بندرگاہوں، ٹرمینلز، ڈریجنگ، ٹرانس شپمنٹ، اور سڑکوں کی تعمیر پر مرکوز رہے گی۔وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ ا س ماہ مارسک شپنگ کمپنی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے ڈنمارک کا دورہ کریں گے ۔

میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بجٹ میں پروسیسنگ پلانٹس، فشریز سیڈز، اور فیڈ پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا ہے اور ہم سمندری برآمدات کے لیے پروسیسنگ پلانٹس بنانے کے لیے زمین فراہم کریں گے "وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ کراچی پاکستان کا مرکز ہے اور برآمدات میں اضافے کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے۔ وزارت بحری امور سازگار ماحول فراہم کر رہی ہیتاہم کاروباری برادری کو بھی فعال کردار ادا کرنا ہوگا،ایس آئی ایف سی کا یہ اقدام پاکستان کے بحری اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی یقین دہانی کراتا ہے،ایک محفوظ اور مضبوط پاکستان بحری اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں ترقی اور سرمایہ کاری کو فروغ دیتا ہے جو قومی معیشت کی ترقی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Comments are closed.