لاہور(آن لائن)بھارت کی آبی دہشت گردی جاری،بھارت کی انتہا پسندحکو مت علاقائی امن کے لئے خطرہ بنتی جا رہی ہے ،بھارت کبھی آزاد کشمیر میں دراندازی کرتا ہے تو کبھی دہشت گردوں کی پشت پناہی میں سرگرم نظر آتا ہے ،ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے بعد پاکستان کو اب بھارت کی آبی دہشتگردی کا سامنا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق ؛ ” بھارت نے بنا خبردار کے دریائے راوی اور دریائے چناب کے سپل اوورز کھول دیئے، جس کی وجہ سے پاکستان میں ہزاروں دیہات اور لاکھوں ایکڑ رقبہ زیرِ آب آ چکا ہے،بھارت کے بغیر وارننگ جاری کیئے اچانک پانی چھوڑ دینے کی وجہ سے پاکستان میں ہنگامی صورتِ حال ہے،بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے چناب پر قادر آباد بیراج پر پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی چھوڑے جانے کے نتیجے میں پانی کی سطح 2 لاکھ کیوسک سے بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہونے کا امکان ہے، دریائے راوی میں جسڑ اور شاہدرہ کے مقام پر 40 سے 55 ہزار کیوسک پانی کا بہاوٴ متوقع ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے نچلی سطح پر سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے،پی ڈی ایم اے نے علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے،بھارت اپنی جارحانہ پالیسیوں اور آبی دہشت گردی کے ذریعے خطے کاامن تباہ کرنا چاہتاہے ،آخر کب تک مودی حکومت خطے میں دہشت گردی کو فروغ دیتی رہے گی؟
Comments are closed.