بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کا معاملہ ،سابق ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ظفر اقبال گھر پہنچ گئے

راولپنڈی (آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں سہولت کاری کا معاملہ ،سابق ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ظفر اقبال گھر پہنچ گئے،سابق ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کو 13اگست کو پوچھ گچھ کے لئے تحویل میں لیا گیا تھا،ظفر اقبال گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے قریب اپنی رہائش گاہ پہنچے،ظفر اقبال کے گھر پہنچنے پرلاپتہ اسسٹنٹ ناظم شاہ کی فیملی نے بھی ملاقات کی تاہم ظفر اقبال نے ناظم شاہ کے بارے لاعلمی کا اظہارکیا۔

Comments are closed.