پاکستان میں منکی پاکس کا ابھی تک ایک کیس سامنے آیا ہے ،وزارت صحت
اسلام آباد(آ ن لائن)وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں منکی پاکس کا ابھی تک ایک کیس سامنے آیا ہے ،ایم پاکس کے مریض کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے جو خلیجی ممالک سے آیا ہے ،دو روز قبل وائرس کی تصدیق کے لئے نمونے قومی ادارہ صحت کو بھجوائے گئے تھے
،ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت کی جانب سے تمام صوبوں کو منکی پاکس کے حوالے سے فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی ،وفاقی دارالحکومت میں پمز اسپتال کو منکی پاکس سے نمٹنے کے لیے مختص کیا گیا ہے ،بارڈر ہیلتھ سروسز کو تمام پوائنٹس آف اینٹری پر سخت نگرانی کی ہدایت بھی کی گئی ہے
Comments are closed.