پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کو ریلیف دے کر احسن اقدام کیا، وزیر اطلاعات و نشریات
اسلام آباد (آن لائن) وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کو ریلیف دے کر احسن اقدام کیا ۔ وفاقی حکومت نے بھی بجلی صارفین کے لئے پچاس ارب روپے مختص کئے ہیں جبکہ قیمتوں میں کمی کے لئے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ فوج نے جنرل فیض کے خلاف شفاف کارروائی کی ہے ۔ ہماری فوج کا ادارہ دنیا کے بہترین اداروں میں شمار ہوتا ہے ۔ ملک میں انتشار پھیلانے کا سرغنہ بانی پی ٹی آئی ہے ۔ ہفتہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا محمد نوازشریف کی قیادت می میں عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے اپنے دور میں ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ۔ نوے کی دہائی میں نواز شریف نے جو کام کئے وہ قابل قدر ہیں ۔ مو ٹر ویز کا جال بچھایا گیا ، سرمایہ کاروں کو سہولیات دی گئیں ۔ گذشتہ رو ز انہوں نے پنجاب میں بجلی بلوں میں کمی کا ااعلان کیا وزیراعلی مریم نواز نے صوبے کے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا یہ احسن اقدام اٹھایا ۔ وفاقی حکومت نے بھی بجلی سارفین کے لئے پچاس ارب روپے مختص کئے ہیں ۔
دو سو یونٹ والے صارفین کو ریلیف دے چکے ابھی بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے لئے متعدد اقدامات کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی یہ مہنگائی توشہ خانہ اور سائفر کیس کے دور میں ہوئی ۔ میاں نواز شریف کے دور میں چار فیصد مہنگائی تھی جو دوہزار اٹھارہ کے بعد بائیس فیصد تک پہنچ گئی ۔ جبکہ موجودہ حکومت نے پھر سے مہنگائی میں کمی لائی اور اب یہ شرھ گیارہ فیصد رہ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عوامی خدمت کی سیاست کی سابق نگران وزیر کو بھی انکی خدمات کو سراہنا چاہیے ۔ انے والے دنوں میں مہنگائی مزید کم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے اندر خود احتسا بی کا بہترین نظام موجود ہے ۔ خود احتسابی کا دائرہ وسیع ہونا چاہیے ۔ جنرل فیض کے معاملے میں فوج نے شفاف احتساب کا آغاز کیا ۔ ہماری فوج کا ادارہ دنیا کے بہتر ین داروں میں شمار ہوتا ہے ۔ ملک میں انتشار پھیلانے کا سر غنہ بانی پی ٹی آئی تھا جنرل فیض اور ان کے ساتھیو ں نے بانی پی ٹی آئی کی سہولت کارری کی وہ جیل میں بھی انکے لئے پیغام رسانی کا کردار ادا کرتے رہے ۔ تحریک عدم اعتماد کے دوران بھی ان کا گھٹھ جو ڑ رہا ۔ تحریک انصاف کے چئیرمین نے ملک میں نفرت ، انتشار اور تقسیم کی سیاست کی اور ملکی سلامتی کو داو پر لگایا ۔
جو بھی ملک انتشار اور نفرت پھیلائے گا اس کا نجام یہی ہو گا ۔ انہوں نے کہا چیف جسٹس کے خلاف پی ٹی آئی کی مہم کامیاب نہیں ہو گی ۔ پی ٹی آئی کے دور میں بھی ان کی اہلیہ کو انصاف کٹہرے میں لا کھڑا کیا گیا تھا ۔ انہوں نے سوال کرتے ہوے کہا کہ دہشتگردوں کو واپس ملک میں کون لے کر آیا تھا ۔ طالبان کو ملک میں وا پس لا کر بسانے میں بھی بانی پی ٹی آئی کا کردار تھا یہ ان لوگوں کا گٹھ جو ڑ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ ارشد ندیم ہمارے قومی ہیرو ہیں انہوں نے گولڈ میڈل حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لطیف کھوسہ نے جو کہا وہ انکو زیب نہیں دیتا تھا ۔
Comments are closed.