سپریم کورٹ نے مبارک ثانی ضمانت کیس میں نظرثانی درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا

اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ نے مبارک ثانی ضمانت کیس میں نظرثانی درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے ۔حکومت نے فیصلے میں جملے حذف کرنے درخواست دے رکھی ہے ۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 22 اگست کو سماعت کرے گا ۔جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان تین رکنی بنچ کا حصہ ہونگے ۔سپریم کورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا ۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے 24 جولائی کے فیصلے میں ترمیم کی استدعا کر رکھی ہے۔

Comments are closed.