پانچ سالہ معاشی پلان کے اہم اہداف پر معاشی ٹیم کیساتھ وزیر اعظم کا اہم اجلاس

اسلام آباد(آن لائن )پانچ سالہ معاشی پلان کے اہم اہداف پر معاشی ٹیم کیساتھ وزیر اعظم کا اہم اجلاس ہوا ۔تمام وزارتوں کو دیے گئے اہداف کیلئے فائنل ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایات کر دی گئیں ۔وزیراعظم کے اعلان کیساتھ ہی پانچ سالہ معاشی پر عملدرآمد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ معاشی پلان پر سختی سے عملدرآمد ملکی معیشت کیلئے انتہائی ضروری ہے، معاشی پلان میں اہم اہداف طے کرنے سے ترقی کی راہ ہموار ہو گی، ڈپٹی وزیر اعظم، وزیر خزانہ سمیت معاشی ٹیم کے وزرا کی وزیراعظم کو متعلقہ اہداف پر بریفنگ دی ۔وزارت خزانہ، وزارت تجارت اور ایف بی آر نے معاشی پروگرام بارے وزیر اعظم کو آگاہ کیا،

ایف بی آر نے ڈیجیٹائزیشن پر فوری عملدرآمد کرنے سے آمدنی میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا ۔ذرائع پی ایم آفس کے مطابق ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا پراسس جلد مکمل کرنے پر بھی اتفاق ہوا، اجلاس میں آمدنی میں اضافہ کے باعث عوام کو ریلیف دینے پر بھی مشاورت کی گئی، وزیر اعظم نے اسحاق ڈار اور محمد اورنگزیب کو معاشی پلان پر جلد عمل درآمد کرنے کی ہدایت کر دی ۔

Comments are closed.