وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارلحکومت سمیت ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ،سبزیوں اور پھلوں سمیت برائلر مرغی کے ریٹ کم نہ ہوسکے،ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی سبزیوں اور پھلوں کے مقر ر کردہ نرخوں پر عمل درآمد نہ کراسکی،ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی محض چند مارکیٹو میں جرمانوں اور سوشل میڈیا تک محدود ہوگئی ہے۔وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں سبزیوں اور پھلوں سمیت اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،ٹماٹر،الو،پیاز سمیت دیگر سبزیوں کے نرخ بڑھا دئیے گئے ہیں مارکیٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نرخ نامے پر منڈی کے اندر بھی عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے اور موقع پر موجود مجسٹریٹ کی جانب سے جرمانوں کے باوجود مقررہ نرخوں پر اشیاء دستیاب نہیں ہوتی ہیں مارکیٹ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پیاز کا سرکاری نرخ 130 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں پیاز 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، ٹماٹر کا سرکاری نرخ 125 روپے فی کلو،مارکیٹ میں ٹماٹر 150 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، آلو کا سرکاری نرخ دو روپے اضافے سے 90 روپے فی کلو ہے، مارکیٹ میں آلو 110 روپے کلو تک بیچا جارہا ہے رپورٹ کے مطابق لہسن 415 روپے فی کلو کی بجائے 600 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، ادرک 615 روپے کی بجائے 800 روپے فی کلو بیچا جا رہا ہے، بند گوبھی کا سرکاری نرخ 190 روپے فی کلو ہے مارکیٹ میں بند گوبھی کی قیمت 250 روپے کلو ہے، پھول گوبھی 160 کی بجائے 200 روپے فی کلو ہے۔برائلر گوشت نرخ ساڑے چھ سو روپے کلو ہو گیا ہے فارمی انڈے کے نرخ 295 روپے فی درجن مقرر ہے وفاقی دارلحکومت کے کسی بھی مارکیٹ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقررہ کردہ نرخ نامے پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مقررکردہ اسسٹنٹ کمشنر ز صرف چند مارکیٹوں میں دکانداروں کو جرمانوں کرکے سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کر دیتے ہیں اور حکومت کو سب اچھا ہے کہ رپورٹ دیتے ہیں جبکہ اسلام آباد کے اکثریتی مارکیٹوں میں دکانداروں کے من پسند ریٹس پر ہی اسیاء فراہم کی جاتی ہیں۔۔۔۔

 

Comments are closed.