وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اورنوازشریف سے مری میں برٹش ہائی کمشنرکی ملاقات

مری (آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ کے صدرمحمد نوازشریف سے مری میں برٹش ہائی کمشنرجین میری ایٹ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں تعلیم، صحت، موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔برٹش ہائی کمشنر اسلام آباد کی پولیٹیکل قونسلر زوی ویئر بھی موجود تھیں ۔ملاقات میں پنجاب کے طلبہ کے لئے برطانیہ کی اعلیٰ جامعات میں اعلی تعلیم کے مواقع بڑھانے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب کے پائیدار اقدامات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باہمی مہارتوں سے مستفید ہونے پر اتفاق کیا گیا ۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے گورنس کا معیار بہتر بنانے کے لئے پولیس اور انتظامیہ کے مانیٹرنگ کیلئے کے پی آئی سسٹم سے آگاہ کیا۔ ڈیجیٹل پنجاب کیلئے جاری اقدامات پر گفتگو بھی کی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں برطانوی اداروں کوسرمایہ کاری کی دعوت دی۔برطانوی ہائی کمشنر کوپنجاب میں سولر پینل پراجیکٹ سے بھی آگاہ کیا گیا۔مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب ڈیجیٹلائزیشن کے دور داخل ہوچکا ہے، عنقریب پنجاب لیڈ کرے گا۔

آئی ٹی یونیورسٹیز کے قیام کیلئے برطانوی اداروں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔مریم نوازشریف نے کہا کہ لاہور میں محمد نوازشریف آئی ٹی سٹی،ٹوئن ٹاورز کا پراجیکٹ تیز ی سے تکمیل کے مراحل طے کررہا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے فارن کامن ویلتھ اینڈڈویلپمنٹ آفس کے تعلیم اور دیگر شعبوں کے اشترک کار کو سراہا۔

Comments are closed.