سکالرشپ پر بیرون ملک جانے والے 96 طلباء بھگوڑے ہو گئے‘اربوں کا نقصان
اسلام آباد(آن لائن)بیرون ملک سکالرشپ پر پڑھنے کیلئے جانے والے بھی ملک کی بدنامی کا باعث بننے لگے ۔ایچ ای سی کی سکالرشپ پر بیرون ملک پڑھنے کے لیے جانے والے 96 طلباء بھگوڑے ہو گئے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کی آڈٹ رپورٹ 24?2023 میں انکشاف کیاگیا ہے کہ غائب ہونے والے طلباء امریکہ، یورپی ممالک، آسٹریلیا ایچ ای سی کی اسکالرشپ پر گئے ۔ دستاویز کے مطابق غائب ہونے والے 96 طلباء پر ایک ارب 55 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی۔ایچ ای سی نے محکمہ آڈٹ کو جواب میں کہا کہ غائب ہونے والے طلباء سے رقم ریکور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ایچ ای سی انتظامیہ کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا ۔آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ٹیکس پیئرز کے اربوں روپے ضائع کر دیے۔
Comments are closed.