اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ9اکتوبر کو ہوگی

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے اور اب اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ9اکتوبر کو ہوگی۔نئے احکامات کے مطابق 28 اگست تک اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکتے ہیں۔اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اب 9 اکتوبر کو ہو گی۔الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی درخواست پر کاغذات نامزدگی کا وقت بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

Comments are closed.