مستونگ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن‘ ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کے قتل میں ملوث 3دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(آن لائن)سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کے قتل میں ملوث 3دہشتگرد ہلاک کر دیئے اور آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسزقوم کے تعاون سے بلوچستان کاامن تباہ کرنیکی ہرسازش ناکام بنادینگے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا اور کالعدم بی ایل اے کے تین دہشت گرد ہلاک تین زخمی ہوگئے۔یہ دہشت گرد ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کے قتل میں بھی ملوث تھے ۔مارے جانے والے دہشت گرد دہشت گردی کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسزقوم کے تعاون سے بلوچستان کاامن تباہ کرنیکی ہرسازش ناکام بنادینگے۔ آج کے آپریشن کے ذریعے گھناؤنی کارروائی کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا۔

Comments are closed.