ن لیگ اور جماعت اسلامی کے انٹراپارٹی انتخابات قبول
اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی، مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کے انٹرا پارٹی انتخابات قبول کر لئے گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رجسٹرد سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے کمیشن کے ویب سائیٹ پر جاری ہونے والی فہرست کے مطابق 66 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں اور ان رجسٹرد سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے نام بھی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں فہرست کے مطابق پاکستا مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی صدارتی الیکشن اور جماعت اسلامی کے انٹر پارٹی الیکشن تسلیم کر لیے گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کا معامہ کمیشن کے سامنے زیر سماعت ہونے کی وجہ سے ابھی پارٹی کے چیئرمین کا نام ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے الیکشن کمیشن نے میاں نواز شریف کا نام بطور صدر مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کے امیر نعیم الرحمان خان کا نام بطور پارٹی سربراہ اپ ڈیٹ کردیا ہے اسی طر ح صدر مملکت آصف علی زرداری کا نام بطور صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین اور بلاول بھٹو زرداری کا نام بطور چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی شامل ہے ویب سائیٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارتی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ بھی التوا میں ہونے کی وجہ سے سفندیار ولی خان کا نام تاحال بطور صدر عوامی نیشنل پارٹی موجود ہے جبکہ پاک سر زمین پارٹی بھی رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست میں شامل ہے۔۔۔اعجاز خان
Comments are closed.