ُ وزارت قانون کی سوشل میڈیا پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر تنقید کی شدید مذمت

اسلام آباد ( آن لائن )وزارت قانون نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر سوشل میڈیا پر تنقید کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ملکی اداروں پر حملے سے باز رہیں۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر سیاسی جماعت کا سوشل میڈیا پرحملہ انتہائی قابل مذمت ہے، سیاسی جماعت کی جانب سے چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیا پر پرپیگنڈاہ مہم ایک غیر ذمہ دارانہ عمل ہے سیاسی جماعتیں ملکی اداروں پر حملے سے باز رہیں

Comments are closed.