مہنگائی کے شکنجے میں جھکڑی قوم بلاول بھٹوکی منتظر ہے، یوسف رضا گیلانی

اوکاڑہ ( آن لائن ) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مہنگائی کے شکنجے میں جھکڑی قوم بلاول بھٹوکی منتظر ہے، بلاول بھٹو ہماری آنے والی نسلوں کے لئے سوچ ہی نہیں رہے بلکہ ا س کے لئے کام بھی کر رہے ہیں،بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے ، مہنگائی کا سیلاب دن بدن منہ زور ہوتا جا رہا ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی مفاد کو مقدم سمجھا اور عوامی خوشحالی کی پالیسیوں کو فروغ دیا جس سے عوام مستفید اور خوشحال ہوئے مگر اب عوام کو پستی کی طرف دھکیل دیاہے،

جوملک وقوم کے لئے بہتر نہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ کے صدر امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی184 راؤایازالکریم سے ملاقات کے دوران کیا، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی عوام اور پیپلز پارٹی کارشتہ اٹوٹ ہے جسے کچے دھاگے کی طرح توڑا نہیں جاسکتا عوامی خدمت کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام اپنی سفید پوشی بچانے میں ناکام ہو چکے ہیں ،انہوں نے کہا ہے کہ نوجوان قیمتی سرمایہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،نوجوانوں سے امیدیں وابستہ آپ ہمارے بازو اور طاقت ہو دیگر نوجوانوں کو اپنے سا تھ ملائیں

Comments are closed.