متنازعہ فیصلہ کسی صورت قبول نہیں‘آئین واسلام کے منافی ہے، فضل الرحمان

اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے‘ متنازعہ فیصلہ کسی صورت قبول نہیں ۔

سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ متنازعہ فیصلہ کسی صورت قبول نہیں ۔ فیصلہ آئین اور اسلام کی روح کے منافی ہے ۔ ختم نبوت کے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قوم تحفظ ختم نبوت کے متفق ،متحد اور ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہے ۔ مرکزی ترجمان اسلم غوری ،مفتی ابرار اور قاری عبدالرشید ایڈوکیٹ بھی ہمراہ تھے۔

Comments are closed.