وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت رحیم یار خان ائرپورٹ پر اعلیٰ سطحی اجلاس
رحیم یار خان ( آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت رحیم یار خان ائرپورٹ پر اعلیٰ سطحی اجلاس کاانعقاد کیا گیا ۔وزیر داخلہ کوکچے کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بارے میں پنجاب پولیس۔ پنجاب رینجرز اور سندھ پولیس کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں آپریشنل فورس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور آپریشن میں حصہ لینے والی فورس کو جدید ہتھیاروں اور سیفٹی آلات سے لیس کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا اور ہمارے 12 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کی ہدایت کی جاتی ہے اور کچے کے شرپسندوں کے خلاف موثر کورآرڈینیٹڈ آپریشن کا حکم بھی دے دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے حملہ آوروں سے بدلہ لینے کے لئے آخری حد تک جائیں گے اپنے بہادر سپوتوں کے خون کا بدلہ لینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اجلاس میں انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب۔ ڈی جی رینجرز پنجاب۔ سی ٹی ڈی پنجاب۔ پنجاب و سندھ پولیس کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔
Comments are closed.