الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پرتبادلے کردئیے گئے

اسلام آباد(آن لائن) سعید گل کو صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا جبکہ شمشاد خان کو ڈی جی ٹریننگ الیکشن کمیشن تعینات کردیا گیا۔

جمعہ کے روز الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پرتبادلے کردئیے گئے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق سعید گل کو صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا جبکہ ان کے پیش روز صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخو اشمشاد خان کو ڈی جی ٹریننگ الیکشن کمیشن تعینا ت کردیا گیا اسی طرح علی اصغرسیال کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ تعینات کردیا گیا جبکہ نذرعباس کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر ایڈمن سندھ تعینات کردیا گیا نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈسٹڑکٹ الیکشن کمشنر رخشاں نعیم احمد کو ڈائرکٹرصوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان جبکہ سمیع اللہ کاکڑ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر رخشاں تعینات کردئیے گئے اسی طرح گوہر رحمان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نوشکی تعینات جبکہ آصفہ خورشید کو انتظامی بنیادوں پر الیکشن آفیسر مری تعینات کردیا گیا۔۔۔۔

Comments are closed.