بھیرا کے قریب لاہور سے اسلام آباد آنے والی فیملی کیساتھ افسوسناک حادثہ
اسلام آباد بھیرہ ( آن لائن ) بھیرا کے قریب لاہور سے اسلام آباد آنے والی فیملی کیساتھ افسوسناک حادثہ، دوران پیٹرولنگ بھیرا کے قریب ، موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک ہونڈا گاڑی سڑک کے کنارے کھڑی ہے ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق جب موٹروے پولیس گاڑی کے قریب پہنچی تو گاڑی میں 5 افراد نیم بے ہوشی کی حالت میں موجود تھے انہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرا پہنچا یا گیا ہسپتال میں دوران علاج 4 افراد جاں بحق اور ایک مریض ابھی تک بے ہوشی کی حالت میں ہے لاہور کے رہائشی تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ترجمان کے مطابق یہ لاہور سے اسلام آباد کی جانب سفر کر رہے تھے ڈاکٹروں کے مطابق ہلاکتوں کی وجہ فوڈ پوائزننگ ہو سکتی ہے پولیس سٹیشن پھلروان، بھیرا کا عملہ بھی ہسپتال پہنچ گیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ جان بحق افراد میں 60 سالہ رومیلا ، 30 سالہ مہوش، 28 سالہ ثمر اور 4 سالہ عون شامل ہیں۔30 سالہ عمر قاسم ہسپتال میں زیر علاج ہے ، مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔
Comments are closed.