وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ

اسلام آباد ( آن لائن )اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ،مختلف امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کروانے کا سلسلہ جاری،مختلف امیدواروں نے 13 ہزار 452 کاغزات نامزدگی حاصل کر لیے جبکہ چئیرمین اور وائس چیئرمین کی نشت کے لیے 356 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کروا دئیے گئے ہیں ۔کسان سیٹ کے لیے 268 کاغزات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس کو موصول ہوگئے ہیں جبکہ یوتھ سیٹس کے لیے 256 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کئے گئے ہیں اقلیتی نشستوں کے لیے 95 خواتین کی نشستوں کے لیے 417 کاغزات نامزدگی موصول ہوئے اسی طرح جنرل سیٹیں کے لیے 1 ہزار 508 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کئے گئے ہیں مجموعی طور پر 2900 کاغزات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس کو موصول ہوئے ہیں 9 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے 28 اگست تک کاغزات نامزدگی جمع کروائے جاسکیں گے۔

Comments are closed.