اپوزیشن گرینڈ الائنس کی سب سے بڑی پارٹی نے اپنے سربراہ کو ہی مایوس کردیا

اسلام آباد ( آن لائن ) اپوزیشن گرینڈ الائنس کی سب سے بڑی پارٹی نے اپنے سربراہ کو ہی مایوس کردیا،ترنول جلسہ کیوں ملتوی کیا؟ پی ٹی آئی محمود خان اچکزئی کے تحفظات دور کرنے میں ناکام۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن گرینڈ الائنس کی سب سے بڑی پارٹی نے اپنے الائنس کے سربراہ کو ہی مایوس کردیا پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کے محمود خان اچکزئی سے رابطے کئے گئے مگر ترنول جلسہ کیوں ملتوی کیا گیا ؟ پی ٹی آئی اچکزئی کے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہوگئی جس کے بعد گرینڈ الائنس کا اتحاد بھی خطرے میں پڑھ گیا ۔

ذائع کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی جلسہ ملتوی کرنے پر سخت نالاں، اعتماد میں نہ لینے کی شکوے کرتے رہیں جبکہ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں بھی محمود خان اچکزئی کے تحفظات زیر غور آئے اراکین کور کمیٹی نے بھی جلد محمود خان اچکزئی کے تحفظات ختم کرنے پر زور دیا ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آئین کا تحفظ مقدم ہے وقت آنے پر سب چیزوں کا جواب دونگا یہ جلسہ پی ٹی آئی کا نہیں تھا تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے تھا جلسہ ملتوی کرنے سے پہلے سب جماعتوں کو اعتماد میں لینا ضروری تھا جو نہیں لیاگیا اس پر شدید تحفظات ہیں ۔

Comments are closed.